گلگت دنیور نالہ: مٹی کا تودہ گرنے سے 9 رضاکار جاں بحق

(کشمیر ڈیجیٹل)گلگت کے علاقے دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گرنے سے 9 مقامی رضاکار جاں بحق ہوگئے، جبکہ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

پولیس کے مطابق رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی میں مصروف تھے کہ اچانک مٹی کا بھاری تودہ ان پر آن گرا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں متعدد افراد دب گئے، جن میں سے 9 کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے، جبکہ مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں آج کہیں کہیں بارش کی پیشگوئی

انتظامیہ کے مطابق علاقے کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ متاثرین کو فوری طبی سہولت فراہم کی جا سکے۔

Scroll to Top