ارشد نیازی

ارشد نیازی نے راولاکوٹ کی پسماندگی و بدامنی کا ذمہ دار حسن ابراہیم، طاہر انور اور نیئر ایوب کو قرار دیا

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل )سردار ارشد نیازی نے راولاکوٹ کی پسماندگی اور بدامنی کا ذمہ دار ممبر اسمبلی سردار حسن ابراہیم، سردار طاہر انور اور سردار نیئر ایوب کو قرار دیا ۔

تفصیلات کے مطابق غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ میں پریس کانفرنس سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و سابق چیئرمین پی۔ ڈی ۔ اے سردار ارشد نیازی نے کہا کہ عوام بنیادی مسائل کے باعث احتجاج پر مجبور ہیں، سی ایم ایچ اور چک ہسپتال کے مسائل سنگین ہیں، سنگولہ کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور پانی کا بحران شدید ہے ۔

انہوں نے کنٹریکٹرز ہڑتال کی حمایت، لوکل گورنمنٹ فنڈز کے خصوصی آڈٹ اور ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا ۔ سی ٹی اسکین مشین کی فراہمی پر وزیر اعظم چوہدری انوار الحق اور وزیر صحت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کا شکریہ ادا کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر

ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بین الاقوامی میڈیا کے سامنے اپنا موقف پیش کروں گا کہ راولاکوٹ کے لوگ پاک افواج کے خلاف نہیں ہیں اور نہ ہی قومی اداروں کے خلاف ہیں ، ہمارے لوگ اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں جو ہمارے ممبران اسمبلی دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے آخر میں عوام کو خبردار کیا کہ بھارت کسی بھی وقت نئی سازش کر سکتا ہے، اس لیے اتحاد اور ہوشیاری ضروری ہے ۔

Scroll to Top