رانا تنویر

ملک میں چینی کا بحران نہیں ، قیمتیں کنٹرول میں ہیں : وفاقی وزیر رانا تنویر کا دعویٰ

مرید کے: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں اور اس کی قیمت 173 روپے فی کلو کے قریب اور مستحکم  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے مرید کے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں چینی کی دستیابی مکمل ہے اور قیمتیں کنٹرول میں ہیں، جس کے باعث عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔

انہوں نے کہا کی چینی 173 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے اور مارکیٹ میں کوئی بحران موجود نہیں ۔

پاک امریکا تعلقات بارے وفاقی وزیر نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے بھارت کو چھوڑ کر پاکستان کیساتھ قریبی تعلقات استوار کیے ہیں اور اسکا مثبت اثر ملک کی معیشت اور تجارت پر پڑ رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل بینک کی ہونڈا بائیک پر 48 ماہ کی آسان اقساط کی آفر!

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار امریکا کے ساتھ ہمارے تعلقات اس قدر بہتر ہوئے ہیں اور اس سے پاکستان کے دوست ممالک بھی  بے حد خوش ہیں ۔

آخر میں رانا تنویر نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی یوم استحصال کے بعد اب جشن آزادی کے موقع پر بھی احتجاج کر رہی ہے اور قوم ان کی اس حرکت کو دیکھ رہی ہے ۔

Scroll to Top