تیاریاں

ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر

ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ (رپورٹ /سید سعد بخاری )جوں جوں 14 اگست قریب آتا جا رہا ہے پورے ملک کی طرح ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ میں بھی جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں ۔

بازاروں میں سبز ہلالی پرچم، جھنڈیاں، بیجز، کیپس اور دیگر سجاوٹی اشیاء کی بھرمار ہے۔ دکانوں کے باہر سبز و سفید کپڑے اور قومی پرچم والے ملبوسات آویزاں ہیں، جنہیں دیکھ کر شہر کا ہر گوشہ قومی رنگوں میں ڈھلتا نظر آ رہا ہے۔

خریدار ، خاص طور پر بچے اور نوجوان، قومی جھنڈے اور بیجز خریدنے میں بے حد دلچسپی دکھا رہے ہیں ۔ یہ اس بات کی عکاسی کر رہے ہیں کہ عوام قومی دن کو بھرپور جوش و خروش سے منانے کے لیے تیار ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:نیلم ویلی، پاک فوج کے اشتراک سے معرکہ حق وجشن آزادی کی تقریبات شروع

ہر سال کی طرح اس سال بھی 14 اگست کے موقع پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سیاسی و انتظامی شخصیات شرکت کریں گی اور ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ کے طلبہ و طالبات بھی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں گے ۔

Scroll to Top