باغ میں ناقص موبائل سروسز ،بجلی جاتے ہی نیٹ ورک غائب، عوام پریشان

(کشمیر ڈیجیٹل)باغ میں موبائل کمپنیوں کی فور جی سروسز کے نام پر صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ پیکجز مہنگے اور سروس انتہائی ناقص ہے، جبکہ بجلی کی بندش کے ساتھ ہی موبائل نیٹ ورک کے سگنلز مکمل طور پر غائب ہو جاتے ہیں۔ آزاد کشمیر میں اس مسئلے نے عوام کی روزمرہ زندگی متاثر کر رکھی ہے، خاص طور پر باغ کے علاقے میں رابطے کے ذرائع تقریباً ختم ہو چکے ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 3G نیٹ ورک بھی آزاد کشمیر کی 4G سروس سے کہیں بہتر ہے، اس لیے حکومت آزاد کشمیر سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لے اور موبائل کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے اقدامات کرے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات میسر ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: چکوٹھی میں جشنِ آزادی کی تیاریاں مکمل ، عوام کا جوش و خروش دیدنی

Scroll to Top