پہلا ون ڈے

پاکستان VSویسٹ انڈیز، پہلا ون ڈے ٹاکرا آج ہو گا

ٹرینیڈاڈ میں آج پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہوگا ۔

دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل ٹرینیڈاڈ میں بھرپور پریکٹس کی ہے ۔ پاکستانی کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اسپنرز ابرار احمد اور سفیان مقیم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ :کریمنل کیس میں شامل تفتیش کرکٹر حیدر علی معطل

میچ ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈے اینڈ نائٹ فارمیٹ میں ہوگا۔ ویسٹ انڈیز، جو دو بار کی عالمی چیمپئن ہے ، 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کے لیے اس سیریز کو انتہائی اہم سمجھتی ہے کیونکہ گزشتہ ورلڈ کپ میں وہ براہ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی ۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ بابر اعظم، عبداللّٰہ شفیق اور نسیم شاہ ٹیم کا حصہ ہیں ۔ یاد رہے کہ پاکستان نے فلوریڈا میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو 2-1 سے شکست دی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ نے بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فارمیٹ پر اعتراض اٹھا دیا

کپتان محمد رضوان نے فخر زمان کی انجری پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی کمی ٹیم کو شدت سے محسوس ہوگی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی کافی باصلاحیت ہیں اور وہ کوشش کریں گے کہ ٹی 20 کی طرح ون ڈے سیریز میں بھی کامیابی حاصل کریں ۔

Scroll to Top