وادی لیپہ (کشمیر ڈیجیٹل)وادی لیپہ میں سیاسی منظرنامہ تبدیل ہونے لگا ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دوجنوں اہم رہنماؤں نے استعفیٰ دیکر دیوان علی خان چغتائی کے قافلے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ۔
اس شمولیت کا اعلان آزاد کشمیر میں سیاسی حلقوں میں خاصی اہمیت رکھتا ہے اور علاقے میں حکومتی حمایت مزید مستحکم ہونے کا عندیہ دیتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کے ایڈونچر کا بھرپور جواب دیا جائے گا،دیوان علی چغتائی
وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی نے وادی لیپہ کا دورہ کیا اور مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی نمائندوں سے ملاقاتیں کیں ۔
اس موقع پر انہوں نے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے حکومت کی جاری کوششوں کا ذکر بھی کیا اور عوامی مسائل کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا ۔
ان کی قیادت میں علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار میں اضافہ کی توقع کی جا رہی ہے ۔
ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ایک مضبوط، متحد اور موثر قیادت کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں جس کا مظہر دیوان علی خان چغتائی کی قیادت ہے ۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد سے وادی لیپہ میں سیاسی منظرنامہ تبدیل ہو سکتا ہے اور یہ حکومت کے لئے ایک مضبوط سیاسی بنیاد فراہم کرے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل کے ایل اوسی پر خطاب سے کشمیری قوم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں،دیوان چغتائی
علاقے کے عوام نے بھی اس سیاسی تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اس سے وادی کی سیاسی، سماجی اور اقتصادی ترقی میں بہتری آئے گی ۔
اس موقع پر دیوان علی خان چغتائی نےاظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام شامل ہونے والوں کے اعتماد کو سراہتے ہیں اور عوام کی خدمت کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔