ون ویلنگ

مظفرآباد میں ون ویلرز کو کھلی چھٹی!انتظامیہ خاموش:شہریوں نے سوال اٹھا دیا

(کشمیر ڈیجیٹل نیوز ): آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں نوجوانوں کی جانب سے تیز رفتاری اور خطرناک ون ویلنگ کا سلسلہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے مگر متعلقہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

شہری حلقوں نے اس صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ انتظامیہ آخر کارروائی کیوں نہیں کر رہی؟ کیا قانون صرف غریبوں کے لیے بنایا گیا ہے؟

شہریوں کو درپیش خطرا ت شہر کے مختلف علاقوں بالخصوص سیکریٹریٹ روڈ، اپر اڈہ اور یونیورسٹی روڈ پر نوجوان لڑکے موٹر سائیکلوں پر خطرناک کرتب دکھاتے نظر آتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:نیلم : شیخ بیلہ کا نوجوان 30دن بعد سپرد خاک ، ہر آنکھ اشکبار

یہ عمل نہ صرف ان کی اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتا ہے بلکہ راہ گیروں ، بچوں اور دیگر شہریوں کے لیے بھی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں ہیں؟۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی غریب شہری ہیلمٹ کے بغیر پکڑا جائے تو اسے فوری جرمانہ یا حوالات میں بند کر دیا جاتا ہے لیکن بااثر نوجوانوں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے ۔

انتظامیہ کی عدم دلچسپی نے عوام کو مایوس کر دیا ہے ۔ کئی واقعات میں ون ویلنگ کے دوران حادثات ہو چکے ہیں مگر اس کے باوجود مؤثر کارروائی دیکھنے کو نہیں ملی ۔

یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ آزاد کشمیر کا بڑافیصلہ،شاہرات ٹینڈرز کیخلاف دائر رٹ پٹیشن خارج

شہری حلقوں، والدین، اساتذہ اور سماجی کارکنان نے ایس ایس پی مظفرآباد سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ ون ویلنگ میں ملوث افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

ٹریفک پولیس کو مؤثر ہدایات دی جائیں اور ایسی خطرناک سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت کی دبنگ انٹری، رشوت کے الزام میں 2پولیس اہلکار حوالات بند

Scroll to Top