مسئلہ کشمیر

5 اگست کشمیریوں کی جدوجہد کا دن ، لندن میں بھر پور احتجاج کرینگے : مقررین

‎منگھم( خصوصی رپورٹ /کشمیر ڈیجیٹل )چیئرمین آل پارٹیز کشمیر یوکے الائنس راجہ فہیم کیانی کی جانب سے برمنگھم سٹی کونسل ہال میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے خصوصی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔‎

کانفرنس میں آزاد ریاست جموں و کشمیر سے ایڈوائزر ٹو پرائم منسٹر و ممبر قانون ساز اسمبلی نبیلہ ایوب، سردار عثمان عتیق احمد خان، ندیم کیانی ایڈووکیٹ ، بیرسٹر ایوب خان، منیر حسین سیٹھی ، وسیم ظفر، سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت و خطاب کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:‎کشمیر ہر حوالے سے پاکستان کا حصہ ،مسئلہ حل ہونے تک امن قائم نہیں ہوگا، رانا قاسم

مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر محض زمین کا تنازع نہیں، بلکہ دو کروڑ کشمیریوں کی سوچ، نظریات، احساس اور جان و مال کا مسئلہ ہے۔ بھارت کی آٹھ لاکھ فوج کشمیر میں ظلم کی انتہا کر چکی ہے اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق بری طرح پامال ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہتے کشمیری و فلسطینی مظالم کا شکار ہیں اور عالمی ضمیر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ۔

مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ‎ حالیہ پاک بھارت کشیدگی نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کر دیا ہے ، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات نے بھی اس مسئلے کو دوبارہ عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنایا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:‎مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا عالمی برادری کا دہرامعیارہے،اسحاق ڈار

راجہ فہیم کیانی نے کشمیریوں سے اپیل کی کہ‎ پانچ اگست کو لندن میں بھرپور احتجاج کر کے دنیا کو باور کرایا جائے کہ بھارت نے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت ختم کر کے جنیوا کنونشن سمیت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے ۔ کشمیری اپنی مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

Scroll to Top