پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلا جا رہا ہے ۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے اور دوسرے میچ میں کامیابی کی صورت میں پاکستان فیصلہ کن برتری حاصل کر کے سیریز اپنے نام کر سکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز : ٹائٹل جنوبی افریقہ نے اپنے نام کر لیا
دوسرے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ حسن علی کو شامل کیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے 178 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 164 رنز تک محدود رہی تھی، اور یوں پاکستان نے یہ میچ 14 رنز سے جیتا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کاشیڈول جاری
دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی کوشش ہو گی کہ وہ فتح حاصل کر کے سیریز میں واپسی کرے جبکہ پاکستان جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہے گا ۔