حتمی فیصلہ

چینی کی قیمتوں میں استحکام کیسے آئیگا؟حکومت کا حتمی فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد : وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے چینی کی قیمتوں کو مستحکم کرنے اور عوام کو ریلیف فرا ہمی کے لیے 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ حتمی کر لیا ہے ۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اب یہ حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:اگست 2025 : ہونڈا 125 کے تمام ویرینٹس کی قیمتیں سامنے آ گئی

ترجمان نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے درآمد کی جانے والی چینی کی پہلی کھیپ ستمبر 2025 کے شروع میں پاکستان پہنچ جائے گی ۔

وفاقی حکومت کے اس اقدام کا مقصد مارکیٹ میں چینی کی فراہمی کو یقینی بنانا اور قیمتوں کو متوازن رکھنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:موٹر سائیکل الیکٹرک بائیک میں تبدیل کرنے پر1 لاکھ روپے انعام حاصل کرنے کا طریقہ سامنے آگیا

درآمد کے دوران متعلقہ کمیٹی نے بین الاقوامی منڈی سے خریداری کے وقت نمایاں رعایت بھی حاصل کی ہے ۔

مزید بتایا گیا کہ درآمد شدہ چینی کی آمد سے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں استحکام آئے گا اور صارفین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا ۔

Scroll to Top