الرٹ

کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی : الرٹ جاری

مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل) محکمہ موسمیات نے 4 سے 7 اگست کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں شدید موسمی حالات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ ان دنوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد اور بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں ، آندھی اور طوفان کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے، جس سے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کا خطرہ، رین ایمرجنسی نافذ

متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 6 اگست کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے، جس سے شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کا آزادکشمیر کے بارش متاثرین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان

عوام نشیبی علاقوں سے دور ر ہیں اورغیر ضروری سفر سے گریز کریںموسمی اپ ڈیٹس سے باخبر رہیںہنگامی صورتحال میں قریبی انتظامی اداروں سے فوری رابطہ کریںمحکمہ موسمیات کی جانب سے مزید اطلاعات جاری کی جاتی رہیں گی ۔

Scroll to Top