جوس

آزاد کشمیر : مضر صحت جوس سے بھرا ٹرک پکڑا گیا

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) پولیس چوکی کوہالہ نےایس ایچ او تھانہ چھتر کلاس محسن علی اعوان کی نگرانی میں چوکی آفیسر کوہالہ شفقت حسین نقوی کے ہمراہ پولیس نفری دورانِ چیکنگ پڑتال اسلام آباد سے جہلم ویلی لایا جانے والا مضر صحت جوس سے بھرا ٹرک پکڑ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے لوڈر ٹرک کے ذریعے لے جایا جانے والا مضر صحت جوس ٹرک بمعہ ایس ایچ او تھانہ چھتر کلاس محسن علی اعوان نے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر حنیف قیوم کے حوالے کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:فوڈ اتھارٹی کے اٹھ مقام میں چھاپے،مضر صحت اشیاء تلف،دکانداروں کو جرمانے

فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے چیکنگ کے بعد اس جوس کو مضر صحت اور ناقص قرار دیا ۔ اس موقع پر جوس سے بھرے ٹرک کو چھڑانے کے لیے بااثر افراد کی دوڑیں لگ گئیں ۔

عوامی حلقوں نے پولیس چوکی کوہالہ کی جانب سے چیکنگ پڑتال کے عمل کو سراہتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اس طرح کی مضر صحت جوس ، اشیاء کو غیر قانونی طریقے سے مظفرآباد کی دکانوں  پر لا کر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں ۔

یہ بھی پڑھیں:بھمبر، ضلع بھر میں مضر صحت اشیاء کی خریدوفروخت پرپابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

Scroll to Top