ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) قہوہ فروش سید ذوالفقار شاہ نے کی فریادکی ہےکہ ہماری زمین واپس دلوائی جائے ورنہ خودکشی پر مجبور ہوں گے ۔
کوٹلہ چناری کے غریب محنت کش سید ذوالفقار شاہ انصاف کے منتظر، ذولفقار شاہ ایبٹ آباد میں قہوہ فروشی کر کے بمشکل اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالتے ہیں مگر بااثر شخص صابر گیلانی ولد نور عالم گیلانی نے ان کی ذاتی زمین پر نہ صرف ناجائز قبضہ کر رکھا ہے بلکہ سنگین دھمکیاں بھی دے رہا ہے ۔
ذوالفقار شاہ کے مطابق صابر گیلانی نے ان سے زمین لیز پر لی تھی اور ماہانہ دس ہزار روپے کرایہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ ابتدائی دو ماہ کرایہ ادا کرنے کے بعد صابر گیلانی نے کرایہ دینا بند کر دیا اور زمین پر مکمل طور پر قابض ہو گیا ۔
انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ برس ضلعی انتظامیہ، محکمہ مال کے اہلکاروں اور پٹواری شفیق کی ملی بھگت سے صفدر حسین شاہ، وضاحت حسین شاہ اور الیاس حسین شاہ کے نام سے جعلی بیعانہ تیار کیا گیا ، اور ان کی دو کنال سات مرلہ زمین صابر گیلانی کو غیرقانونی طور پر منتقل کر دی گئی ۔
ذوالفقار شاہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک سادہ، ان پڑھ اور غریب انسان ہیں، جنہیں قانونی پیچیدگیوں کا علم نہیں انہوں نے بتایا کہ محکمہ مال کے گرداور بشیر عباسی نے 15 ہزار روپے کاغذات بنانے کے لیےبعد ازاں وہ بھی صابر گیلانی کے ساتھ مل گئے اور جعلی دستاویزات تیارکروائیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ہٹیاں بالا، قبضہ مافیا کا محکمہ مال کیساتھ گٹھ جوڑ،شہری زمین سے محروم
عدالت کی جانب سے کمیشن مقرر ہونے کے باوجود، کمیشن موقع پر نہ گیا بلکہ گاؤں جا کر کسی اور زمین کی بنیاد پر فرضی رپورٹ تیار کر کے عدالت میں جمع کرا دی ذوالفقار شاہ نے کہا کہ صابر گیلانی کھلے عام دھمکیاں دیتا ہے کہ تم میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، انتظامیہ، عدالتیں اور پولیس سب میرے ساتھ ہیں ۔
اگر میرے خلاف گئے تو تمہارے بچوں کو نقصان پہنچا دوں گا اور تمہیں زندگی بھر کے لیے جیل میں ڈال دوں گاان کی ہمشیرگان سیدہ مہرین کاظمی اور سیدہ نورین کاظمی نے بھی روتے ہوئے بتایا کہ ہم غریب لوگ ہیں ۔
ہمارا واحد سہارا ہمارا بھائی ہے، جو دن بھر محنت مزدوری کر کے ہمیں پال رہا ہے ہمارے پاس ہٹیاں آنے جانے کیلئے کرایہ تک نہیں ہوتا، ہم کہاں جائیں؟ کیا اس ملک میں غریب ہونا جرم ہےان کا کہنا تھا کہ صابر گیلانی ہماری زمین پر قبضہ کر کے لاکھوں روپے ماہانہ کماتا ہے اور ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم اپنے بچوں سمیت ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے خودسوزی کرنے پر مجبور جائینگے۔
انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی اور ایس پی جہلم ویلی سے اپیل کی ہے کہ اس بااثر شخص کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، زمین ہمیں واپس دلائی جائے اور ہمیں جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے ، ورنہ ہم اپنی جانیں دینے پر مجبور ہو جائیں گے ۔