حسن ابدال میں گاڑی نالے میں بہہ گئی، ایک ہی خاندان کے 5 افراد لاپتہ

راولپنڈی : حسن ابدال میں آج صبح افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں جھاری کس کے مقام پر ایک گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی۔ گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد سوار تھے۔

ریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور پانچ افراد کو زندہ نکال لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دیگر پانچ افراد کی تلاش جاری ہے جن میں چار خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کا خطرہ، رین ایمرجنسی نافذ

غوطہ خور ٹیمیں برساتی نالے میں سرچ آپریشن میں مصروف ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Scroll to Top