سمندری طوفان ’’کو مے‘‘ چین کے شہر شنگھائی سے ٹکرا گیا، ایمرجنسی نافذ،2 لاکھ 80 ہزارافراد محفوظ مقامات پر منتقل

(کشمیر ڈیجیٹل)سمندری طوفان ’’کو مے‘‘ چین کے شہر شنگھائی سے ٹکرا گیا، جس کے باعث شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور معمولاتِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے۔ ساحلی علاقوں سے 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طوفان کے شنگھائی سے ٹکرانے کے بعد تیز ہواؤں اور شدید بارشوں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا، شہر بھر میں ٹرین سروس معطل جبکہ سیکڑوں پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

حکام کے مطابق شنگھائی سے ٹکرانے والا طوفان 1949ء کے بعد شدید ترین طوفان قرار دیا جا رہا ہے۔ طوفان سے قبل ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت ہائبرڈ جنگ کو فروغ دے رہا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

دوسری جانب، بیجنگ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں گزشتہ روز ہونے والی شدید بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 34 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

Scroll to Top