(کشمیر ڈیجیٹل)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کا اطلاق یکم اگست سے متوقع ہے۔ یہ پیش رفت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور مقامی معیشت میں استحکام کی کوششوں کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 6 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اگر یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو پیٹرول کی نئی ممکنہ قیمت 265 روپے 33 پیسے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ فی الوقت پیٹرول 272 روپے 15 پیسے میں دستیاب ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں بھی 1 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 282 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ اس وقت یہ 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔
تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں قیمتوں میں کمی کی گنجائش پیدا ہوئی ہے۔ وزارت خزانہ اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باقاعدہ اعلان 31 جولائی کی رات کو متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کیلئے 53 ارب روپے کا ریلیف متوقع ہے
ابتدائی تجزیات کے مطابق، موجودہ عالمی اور مقامی معاشی حالات حکومت کو قیمتوں میں کمی کی اجازت دیتے ہیں، جس سے عام آدمی کو کچھ مالی سہارا مل سکتا ہے۔