بیجنگ میں شدید بارشوں سے تباہی، 30 افراد ہلاک، 80 ہزار سے زائد محفوظ مقامات پر منتقل

بیجنگ :چینی دارالحکومت بیجنگ میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد سڑکیں تباہ اور درجنوں دیہات بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

چینی سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق رواں ہفتے شمالی چین، بشمول بیجنگ، شدید بارشوں کی لپیٹ میں رہا۔ پیر کی شب تک بیجنگ میں بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی، جبکہ 80 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد بیجنگ کے شمال مشرقی ضلع می یُن میں ریکارڈ کی گئی۔ بارشوں سے متعدد سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں جبکہ 130 سے زائد دیہات بجلی سے محروم ہیں۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمی خبروں اور وارننگز پر توجہ دیں اور غیر ضروری طور پر خطرناک علاقوں کا رخ نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طورپرختم نہیں کرسکتا،مذاکرات کیلئے تیار ہیں،اسحاق ڈار

چینی صدر شی جن پنگ نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کریں اور رہائشیوں کے فوری انخلاء کو یقینی بنائیں۔

Scroll to Top