وزیر اعظم

وادی تیراہ واقعہ : دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) وادی تیراہ کے علاقے باغ میدان میں پُرامن مظاہرے کے دوران خوارج کی فائرنگ سے بے گناہ شہریوں کی شہادت پر وزیراعظم  شہباز شریف نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وزیراعظم نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری اور مکمل طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جن کے ناپاک عزائم قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات: وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی آٹھ رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی

انہوں نے واضح کیا کہ ریاست دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لے گی ۔ ادھر واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 17 سے زائد بتائی جا رہی ہے جبکہ 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں تاہم خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے تاحال اس واقعے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا پانی روکا تو یہ جنگ تصور ہوگی،شہباز شریف کا بھارت کو انتباہ

دوسری جانب آئی جی فرنٹیئر کور (ایف سی) نارتھ ، میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے ایف سی ٹیچنگ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ۔ زخمیوں نے فائرنگ کے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور علاج و معالجے کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج اور ایف سی کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے خوارج کے خلاف پاک فوج کے ساتھ مل کر کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:جناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کے لیے اعلیٰ تحقیق اور معیاری علاج کا مرکز بنے گا: وزیراعظم شہباز شریف

Scroll to Top