میر پور(کشمیر ڈیجیٹل نیوز)یونین کونسل دچھور میراں کی عوام حکومتی بے حسی کے باعث شدید مایوسی کا شکارہے ۔
عوام کی غیرت، حکمرانوں کی بے حسی!یہ منظر قابلِ فخر بھی ہے اور قابلِ شرم بھی!۔ فخر اس لیے کہ عوام نے اپنے بل بوتے پر وہ کام کر دکھایا ، جو حکومت کی اولین ذمہ داری تھی اور شرم اس لیے کہ جن پر اعتماد کیا گیا،وہ فقط وعدوں، دعو ؤں اور تقریروں کے ماہر نکلے ۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ شاہرات کی نااہلی، یونین کونسل لانگلہ کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، عوام کا حکومت کو الٹی میٹم
دچھورمیراں کی عوام حکومتی جھوٹے وعدوں سے تنگ آکر اپنی مدد آپ کے تحت ایک بار پھر آج روڈ کی مرمت کر رہی ہے، 2سال قبل بھی انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دچھورمیراں کی مین روڈ پکی کی تھی لیکن حکومتی اراکین اور دچھورمیراں کی سیاسی و سماجی شخصیت 5سال سے جھوٹی تسلی دیتے رہے کہ روڈ آج اس بجٹ میں ہوں گی لیکن آج تک ایسا نہیں ہو سکا ۔
یہ بھی پڑھیں: ہٹیاں بالا: غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج، مین شاہراہ بند
اس علاقے کے وزیر حکومت چوہدری محمد رشید اور چیئرمین ضلع کونسل امتیاز عباسی کا آبائی گاؤں دچھورمیراں ہےمگر افسوس جب سڑکیں ٹوٹ گئیں جب مسافر اذیت کا شکار تھے تو نہ کوئی سرکاری نمائندہ آیا، نہ کوئی فنڈ جاری ہوا۔تب عوام نے اللہ کا نام لے کر اپنے ہاتھوں سے سڑک کی مرمت شروع کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمشنرباغ ان ایکشن، عوامی مسائل حل کرنے کے احکامات جاری
یہ منظر حکمرانوں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہونا چاہیے اگر ان کے پاس ضمیر باقی بچا ہو!یہ صرف سڑک کا مسئلہ نہیں،یہ پورے نظام کی لاپروائی اور عوام کی خودداری کا ثبوت ہے۔عوام جاگ چکی ہے ۔