تنہائی، خوداعتمادی میں کمی ،کم عمربچوں کے اسمارٹ فون کا استعمال نقصان دہ،طبی ماہرین

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) عالمی طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کو اسمارٹ فون دینا ان کی ذہنی صحت کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

‘جرنل آف ہیومن ڈیولپمنٹ اینڈ کیپیبیلیٹیز’ میں شائع شدہ تحقیق کے مطابق جن نوجوانوں نے 12 سال یا اس سے کم عمر میں اسمارٹ فون استعمال کرنا شروع کیا، ان میں خودکشی کے خیالات، جذباتی بے اعتدالی، خود اعتمادی میں کمی اور حقیقت سے لاتعلقی کے امکانات زیادہ پائے گئے۔

تحقیق میں دنیا بھر کے ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، اور نتائج نے ظاہر کیا کہ کم عمری میں سوشل میڈیا تک رسائی ذہنی صحت میں بگاڑ کا بڑا سبب ہے۔

ماہرین نے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اسمارٹ فونز پر کم از کم 16سال کی عمر تک پابندی عائد کی جائے، جیسے تمباکو اور شراب پر ہوتی ہے۔

تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جتنی کم عمر میں بچہ اسمارٹ فون حاصل کرتا ہے، اس کی ذہنی صحت اتنی ہی زیادہ متاثر ہوتی ہے، اسمارٹ فون کے ذریعے سوشل میڈیا تک رسائی، نیند میں خلل، سائبر بُلنگ اور خاندانی تعلقات میں بگاڑ جیسے مسائل ان اثرات کی ممکنہ وجوہات بتائی گئی ہیں

ریڈفائونڈیشن کا پوزیشن ہولڈر طالبہ علینہ اجمل گیلانی کو اسکالر شپ دینے کا اعلان

Scroll to Top