عالمی سطح پر سب سے زیادہ بولی جانیوالی 10 زبانوں میں اردو بھی شامل ہے ،رپورٹ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)دنیا بھر میں تقریباً 7,000 زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں سے صرف چند سو زبانیں ہی عالمی سطح پر رابطے کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔
دنیا کی10 سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانیں تقریباً آدھی دنیا کی آبادی کی نمائندگی کرتی ہیں۔

انگریزی، چینی، ہندی، ہسپانوی، اور فرانسیسی جیسی زبانیں نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اہم ذریعۂ ابلاغ سمجھی جاتی ہیں۔

انسائیکلوپیڈیا برٹینیکا کے مطابق انگریزی کو دنیا میں رابطے کی سب سے بڑی زبان تصور کیا جاتا ہے جس کے غیر مقامی بولنے والوں کی تعداد مقامی بولنے والوں سے تقریباً 2.5 گنا زیادہ ہے۔

انگریزی کے مقامی بولنے والوں کی تعداد تقریباً 40 کروڑ ہے جبکہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد اسے دوسری زبان کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

اس کے مقابلے میں چینی زبان، جو دوسری سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ تاہم چین سے باہر چینی بولنے والوں کی تعداد نسبتاً کم ہے۔

چینی زبان کی خاص بات اس کا منفرد طرزِ تحریر، لہجے اور قدیم ثقافتی ورثہ ہے جو اسے سیکھنے والوںکیلئے ایک دلچسپ تجربہ بناتا ہے۔

تیسری بڑی زبان ہندی ہے، جو بھارت کی ایک سرکاری زبان ہے اور جنوبی ایشیا میں ایک مضبوط مقام رکھتی ہے۔

ہندی زیادہ تر شمالی بھارت اور پاکستان کے کچھ علاقوں میں بولی جاتی ہے اور اسے دیوناگری رسم الخط میں لکھا جاتا ہے۔

عالمی سطح پر سب سے زیادہ بولی جانے والی 10 زبانوں کی فہرست میں اردو بھی شامل ہے۔ اردو دنیا بھر میں 23 کروڑ سے زائد افراد کی زبان ہے۔

ہندی زبان کا ثقافتی اثر خاص طور پر بالی وڈ فلموں اور کلاسیکی ادب میں واضح طور پر نظر آتا ہے۔فرانسیسی زبان دنیا کی چوتھی بڑی زبان ہے اور غیر مقامی بولنے والوں کی بڑی تعداد رکھتی ہے۔

یہ انڈو-یورپی زبانوں کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور نرمی و شائستگی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

کاروباری دنیا میں اس کی اہمیت کے باعث بہت سے لوگ اسے سیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

عربی زبان عرب ممالک میں مشترکہ طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ یہ زبان سرکاری دستاویزات، تقاریر اور ادب میں استعمال ہوتی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اس کے علاوہ اس کی دنیا کی تمام مسلمانوں کے لیے مذہبی اہمیت بھی ہے کیوں کہ قرآن مجید اسی زبان میں نازل ہوئی۔

جو پاکستان کی قومی زبان ہونےکیساتھ ساتھ بھارت میں بھی بولی جاتی ہے۔ اردو اپنی ادبی روایت، شاعری، اور نثر کی خوبصورتی کیلئے دنیا بھر میں جانی جاتی ہے اور آج بھی عالمی سطح پر ایک مضبوط زبان کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔

ٹی 20 نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم اور محمد رضوان تنزلی کا شکار

Scroll to Top