آزاد جموں و کشمیر میں بلدیاتی اختیارات کی بحالی اور بلدیاتی اداروں کی فعالیت کے لیے قائم رابطہ کمیٹی نے ضلعی میٹنگز کے بعد ڈویژنل کنونشنز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ کنونشنز 6 فروری کو میرپور، 10 فروری کو راولاکوٹ، اور 15 فروری کو مظفرآباد میں منعقد ہوں گے۔ ان تقریبات میں تمام بلدیاتی نمائندگان کی شرکت متوقع ہےجہاں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بلدیاتی نمائندگان کی جانب سے ان کنونشنز کا انعقاد بلدیاتی اداروں کے اختیارات کی بحالی اور ان کی فعالیت کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے آزاد کشمیر میں جاری بلدیاتی نمائندگان کی حصول اختیارات و بحالی بلدیاتی ادارہ جات کی مکمل تائید کا اعلان کیا ہے۔
ان کنونشنز کا مقصد بلدیاتی نمائندگان کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا اور بلدیاتی اداروں کی فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہے۔ بلدیاتی نمائندگان کی جانب سے ان کنونشنز کا انعقاد بلدیاتی اداروں کے اختیارات کی بحالی اور ان کی فعالیت کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ان کنونشنز میں تمام بلدیاتی نمائندگان کی شرکت متوقع ہےجہاں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔