اوگرا (OGRA) نےLPG سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے،جس کے مطابق 11.8 کلوگرام LPG سلنڈر کی قیمت مبلغ2953.36 روپے سے بڑھا کرمبلغ 2996.88روپے فی سلنڈر مقرر کردی ہے۔ اس اضافے کے نوٹیفیکیشن کو باقاعدہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے، جو یکم فروری 2025 سے نافذالعمل ہوگیا ہے۔
نئی قیمت میں حسب معمول مارکیٹنگ مارجن، ڈسٹری بیوشن مارجن اور ٹرانسپورٹیشن اخراجات شامل ہیں جن کی مجموعی رقم 413 روپے بنتی ہے۔ اس کے علاوہ ہر سلنڈر پر 74.34 روپے، جنرل سیلز ٹیکس (GST) بھی عائد کیا گیا ہے۔ اوگرا کا کہنا ہے کہ یہ قیمتیں صارفین کو LPG کی ترسیل اور تقسیم کے دوران ہونے والے اخراجات کے عین مطابق مقرر کی گئی ہیں تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فوج اور محکمہ زراعت کا باغسر سیکٹر میں زیتون اور پھلدار پودوں کی کاشت کے لئے معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد
یہ اضافہ اس بات کا غماز ہے کہ مارکیٹنگ، تقسیم اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے LPG کی قیمتوں میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے جو صارفین پر اثر انداز ہو گی۔