وزیراعظم انوارالحق کی زیرصدارت آزادکشمیر کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے

مظفرآباد:وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی زیرصدارت آزادجموں و کشمیر کابینہ کا اہم اجلاس ، اہم فیصلے اور متفقہ قراردادیں منظور کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں پولیس ملازمین کے احتجاج اور وزیر حکومت سردار میر اکبر کی نااہلی کے بعد وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت آزادکشمیر کابینہ کا اجلاس منگل کی شام کو ہوا۔

کابینہ اجلاس میں آئی جی آزادکشمیر نے بھی شرکت کی۔ پی آئی ڈی آزادکشمیر کی جانب سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ اجلاس میں مختلف امور زیر بحث آئے اوراہم فیصلے  کئے گئے جبکہ متفقہ قراردادیں پاس کی گئیں ۔

سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار نور ، وزیر خزانہ عبد الماجد خان اور وزیر قانون میاں عبدالوحید کابینہ فیصلوں کے بارے میں آج بروز بدھ دن گیارہ بجے میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افسران بالا کی مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی،جمعیت پولیس نے احتجاج موخر کردیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز آزادکشمیر میں پولیس ملازمین نے ہڑتال کی تھی اورحکومت نے دودن میں ان کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر احتجاج موخر کیا گیا تھا۔

ممکنہ طور پر کابینہ نے پولیس ملازمین کے حوالے سے اہم فیصلے کئے ہیں جبکہ سردار میراکبر کی نااہلی پر بھی حکمت عملی طے کی گئی ہے۔

 

Scroll to Top