کہوٹہ آزاد پتن روڈلینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند،آزادکشمیر کےسیکڑوں مسافر پھنس گئے

راولپنڈی/سدھنوتی: موسلادھار بارش کے باعث کہوٹہ آزاد پتن رو ٹھنڈا پانی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی جس کے بعد آزادکشمیر جانیوالے اور آزادکشمیر سے راولپنڈی اسلام آباد آنیوالے سیکڑوں مسافر پھنس گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث کہوٹہ آزاد پتن رو ٹھنڈا پانی کے مقام پر فاروق ہوٹل کے قریب بڑا پہاڑی تودہ سڑک پر آگرا ہے جس کے باعث ٹریفک مکمل طور پر معطل ہوگئی ہے۔

ریسکیو حکام شہریوں سے گزارش کی ہے کہ متبادل راستہ کوٹلی کہوٹہ روڈ استعمال کریں، ٹریفک کی بحالی میں وقت لگ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد میں کامسر کے مقام پر شدید بارش، نیلم روڈ بند، آمدورفت معطل

دوسری طرف جماعت اسلامی آزادکشمیر کے سابق امیرعبدالرشید ترابی کی گاڑی بھی باغ سے راولپنڈی آتے ہوئے دیگر مسافر گاڑیوں کے ساتھ سوہن پاک پتن کے مقام پر پھنس گئی ہے۔

پھنسے مسافروں نے پونچھ انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری ریسکیو ٹیمیں روانہ کرے تاکہ سینکڑوں گاڑیوں میں موجود مسافروں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جاسکے۔

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر سدھنوتی ممتاز کاظمی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سدھنوتی کی زیر نگرانی ریسکیو آپریشن جاری ہے،پنجاڑ سون کے مقام سے لینڈ سلائیڈ ہٹائی جارہی ہےتاحال کہوٹہ آزاد پتن روڈ قابل سفر نہیں ہے،پھنسےمسافروں کو بحفاظت نکالنے کے لیے پوری کوشش کی جارہی ہے۔

Scroll to Top