ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ: بھارت کو شکست،محمد آصف نے فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان کے مایہ ناز کیوئسٹ محمد آصف نے آئی بی ایس ایف (IBSF) ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

محمد آصف نے سیمی فائنل مقابلے میں بھارت کے منن چندرا کو شکست دی۔

بیسٹ آف سیون فارمیٹ پر مشتمل اس مقابلے میں محمد آصف نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستان کے شاہدنے بھارت کے منن چندرا کو شکست دیدی

محمد آصف کی کامیابی کا اسکور 118-06، 00-84، 25-76، 92-11، 87-62، 72-41 رہا۔

محمد آصف نے پہلا فریم باآسانی جیتا جس کے بعد منن چندرا نے مسلسل 2 فریمز اپنے نام کئے۔

2-1کے خسارے کے بعد محمد آصف نے بھرپور کم بیک کیا اور لگاتار 3 فریمز جیت کر نہ صرف برتری حاصل کی بلکہ فائنل کے لیے کوالیفائی بھی کرلیا۔

Scroll to Top