لندن (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)وزیر حکومت آزاد جموں و کشمیر محترمہ امتیاز نسیم کے اعزاز میں پاکستان پریس کلب یو کے کے نائب صدر اسرار احمد راجہ کی جانب سے ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
تقریب میں میڈیا، سیاست اور سماجی خدمات سے وابستہ ممتاز شخصیات نے شرکت کی، جن میں راجہ شفیق، معروف سیاسی و سماجی رہنما راجہ صغیر خان ، نشاط ثانی اور دیگر نمایاں چہرے شامل تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: امتیاز نسیم کے اعزاز میں استقبالیہ، بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پرزور
تقریب کے دوران اسرار احمد راجہ نے محترمہ امتیاز نسیم کو اپنی کتاب ’’کشمیر کا المیہ ‘‘ پیش کی، جبکہ کرنل (ر) راجہ محمد ایوب خان کی دو تصانیف بھی ان کی خدمت میں پیش کی گئیں ، جنہیں محترمہ نے نہایت سراہا اور دلچسپی سے ان کا مطالعہ کرنے کا عندیہ دیا ۔
یہ بھی پڑھیں: JKSDMI وفد اور امتیاز نسیم کی برطانوی MP کیٹ ڈیئرڈن سے اہم ملاقات
شرکائے تقریب نے اس موقع کو کمیونٹی کے مابین روابط کو مضبوط بنانے، اہم مسائل پر تبادلہ خیال کرنے اور امتیاز نسیم کی سماجی و قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا ایک اہم قدم قرار دیا ۔