مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل،مسعود الرحمن عباسی سے)آزادکشمیر میں جیسے جیسے سیاسی گھما گہمی بڑھتی جارہی ہے ویسے ہی حکومتی اتحاد میں دارڑڈالنے کی بھی کوششیں کی جارہی ہیں ۔
اس حوالےسے کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ صدر بیرسٹر سلطان محمود کیخلاف حکومت کے اندر سے بعض قوتیں آئندہ الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ناکام بنانے کیلئے سرگرم ہوچکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق اور وزیرداخلہ وقار احمد نور بیرسٹر سلطان محمود کےخلاف ان کے حلقے میرپور میں کھل کر سامنے آگئے ۔
وزیراعظم انوارالحق اور کرنل ریٹائر وقار احمد نور نے میرپورڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، تقریریاں، تبادلوں کیلئے اپنے کار خاص اور سابق وزیراعظم چوہدری مجید کے صاحبزادے موجودہ ایم ایل اے اور وزیرحکومت چوہدری قاسم مجید کو فری ہینڈ دیدیا ۔۔
رپورٹ کے مطابق صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو نیچا دکھانے اور کرپشن چھپانے کیلئے موجودہ حکمران نئے انداز اپنانے لگے ۔ صدر بیرسٹرسلطان محمود اور ان کے بیٹے یاسر سلطان کو نذرانداز کرتے ہوئے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے چوہدری قاسم مجید کو اختیارات کی منتقلی پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وزیرحکومت یاسر سلطان چونکہ حلقے میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں انہیں قطعی طور پر نظرانداز کرکے اپنے من مانے وزیر کے ذریعے آئندہ الیکشن کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے
حالیہ دنوں میں چکسواری اور اسلام گڑھ سب ڈویژن نہ ہونے کے باوجود گریڈ 17 کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کی تعیناتی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ موجودہ حکومت کس حد تک عوامی مسائل حل کیلئے سنجیدہ ہے ۔
سیاسی ماہرین کے مطابق موجودہ تقرری سیاسی رشوت کے طور پر کی گئی جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود کیخلاف حکومتی سطح پر آئندہ الیکشن میں شکست کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کی چیرادستیاں، جہلم ویلی ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال، ٹرانسپورٹ مکمل بند