جنوبی وزیرستان کے چھ سالہ سفیان محسود نے چار گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیے

(کشمیر چینل) جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے چھ سالہ سفیان محسود نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے ایک نہیں بلکہ چار گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔ وہ اس کم عمری میں عالمی ریکارڈ بنانے والے پاکستان کے سب سے کم عمر مارشل آرٹس کھلاڑی بن گئے ہیں۔

سفیان نے صرف 30 سیکنڈز میں 45 اسٹیپ اپس مکمل کرکے پچھلا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، جو 30 اسٹیپ اپس پر مشتمل تھا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اس کامیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ نیا ریکارڈ بین الاقوامی معیار کے مطابق درج کیا گیا ہے۔ نہ صرف یہ کارنامہ بلکہ سفیان محسود نے دو مزید ریکارڈز بھی بھارتی ایتھلیٹس سے چھین کر پاکستان کے نام کیے۔ اس طرح وہ مجموعی طور پر چار عالمی ریکارڈز کے حامل بن چکے ہیں۔ سفیان کے خاندان اور کوچز نے اس کامیابی پر بے حد فخر کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سفیان کی محنت، لگن اور صلاحیتیں اسے مستقبل میں مزید عالمی ریکارڈز کی جانب لے جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی تھراپی چیٹ بوٹس ذہنی مسائل کا شکار افرادکے لیے غیر محفوظ؟، اسٹینفورڈ تحقیق

چھ سال کی عمر میں اس قدر نمایاں کارکردگی نہ صرف سفیان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا مثال ہے۔

Scroll to Top