وادی لیپہ میں پاک فوج اورریسکیو 1122 کے زیر اہتمام سیلاب اور ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد، نوجوانوں کو ٹریننگ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج اورریسکیو 1122 کے زیر اہتمام سیلاب اور ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فوج کے افسران نے شرکت کی۔
ٹاؤن ہال منڈی میں منعقدہ ورکشاپ میں پاک فوج کے افسران اورریسکیو1122کے افسران نے لیکچر دیئے اور پریکٹیکل ٹریننگ بھی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سماہنی سیکٹر میں پاک فوج کا زبردست اقدام: سانپ کے زہر سے بچاؤ کیلئے تربیت اور ریسکیو سکواڈ کا قیام
ریسکیو 1122 ضلع جہلم ویلی کے انچارج خواجہ عمر رشید نے ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے انسانی جانوں اور مال کو بچانے کی تربیت دی۔
نوجوانوں کو بتایا گیاکہ کس طرح ناگہانی صورتحال میں ورکشاپ کی افادیت سے فائدہ اٹھاناہے ۔
ورکشاپ کے شرکاء کی جانب سے ریسکیو 1122 اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا گیا۔