مسجد الحرام میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب کا انعقاد

مکّہ مکرمہ :مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کو غسل دینے کی سالانہ روح پرور تقریب نہایت عقیدت و احترام سے منعقد کی گئی، جس میں بیت اللہ کے اندرونی حصے کو آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے دھویا گیا۔

یہ مبارک تقریب ہر سال کی طرح اس سال بھی خصوصی انتظامات کے تحت منعقد کی گئی، جس میں سعودی شاہی خاندان کے معزز افراد، مکہ مکرمہ کے گورنر، آئمہ کرام، غیر ملکی سفراء اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ تقریب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے گورنر مکہ مکرمہ نے شرکت کی اور خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں، فرش اور مقام مقدس کو عرقِ گلاب و آب زم زم سے غسل دیا۔

اس روحانی منظر کو دیکھنے والے افراد پر رقت طاری ہو گئی، اور فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اُٹھی۔ ہر سال ہونے والی اس تقریب کا مقصد بیت اللہ کی تطہیر کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کو روحانی پیغام دینا ہے۔

Scroll to Top