مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل ) وزیراعظم انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی پیپلزپارٹی آزادکشمیر تقسیم ہوگئی ۔
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیا س کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ۔۔
ایک انار سو بیمار کے مترادف پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں وزارت عظمیٰ کیلئے دوڑ شروع، کئی امیدوار سامنے آگئے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت عظمیٰ کیلئے اُمیدواروں کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق عدم اعتماد یا حکومت سازی کیلئے مطلوبہ تعداد سے پیپلز پارٹی کافی دور ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری یاسین نے لندن میں قیام بڑھا دیا ۔جنرل سیکرٹری راجہ فیصل راٹھور نے صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری یٰسین کی جانب سے بنائی گئی پیپلزپارٹی ضلع کوٹلی کی تنظیم سازی منسوخ کردی
ذرائع کے مطابق موجودہ سپیکر آزادکشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر بھی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہو گئے انکا دورہ نیلم اسی سلسلہ کی کڑی ہے
ذرائع کے مطابق سابق وزیر سردار تنویر الیاس کی شمولیت سے پارٹی میں اختلاف نے سر اٹھا لیا ۔ سردار تنویر الیاس ،سردار یعقوب کو وزیر اعظم بنانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کا پانی روکا تو یہ جنگ تصور ہوگی،شہباز شریف کا بھارت کو انتباہ