وزیرسپورٹس نااہلی کیس ، وزیراعظم انوارالحق، چیف سیکرٹری ، کابینہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر، نوٹس جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیر سپورٹس نااہلی کیس، وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کیخلاف سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ۔ درخواست میں عدالتی حکم عدولی کا الزام لگایا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ آزادکشمیر نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیرحکومت سید شوکت علی شاہ نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کیخلاف سپریم کورٹ آزادکشمیر میں درخواست دائر کی،
یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگی رہنما سید شوکت علی شاہ نے وزیر سپورٹس یوتھ و کلچر عاصم شریف بٹ کیخلاف جعلی سٹیٹ سبجیکٹ پرریاستی وسائل استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور وزیرحکومت کیخلاف سپریم کورٹ آزادکشمیر میں رٹ دائر کی گئی تھی ۔

سید شوکت علی شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق غیر ریاستی وزیر کے تحفظ کیلئے عاصم شریف بٹ کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی میں رکاوٹ بن رہے ہیں حالانکہ سپریم کورٹ کا عاصم شریف بٹ کیخلاف فیصلہ بھی آچکا ہے ۔

سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر میں عاصم شریف بٹ کے جعلی سٹیٹ سبجیکٹ کیس میں وزیراعظم آذاد کشمیر،چیف سیکرٹری آذاد کشمیر سمیت کابینہ اراکین کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیا۔معاملہ اہمیت اختیار کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر سپورٹس عاصم شریف بٹ کیس میں گزشتہ روز سپریم کورٹ آذاد جموں و کشمیر کے فل بینچ نے سماعت کرتے ہوئے پہلے ہی مرحلہ پر وزیراعظم آذاد کشمیر اور چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر سمیت ریاستی کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیئے ۔

مسلم لیگ ن کے سابق وزیر خوراک سید شوکت شاہ نے عدالت العالیہ میں غیر ریاستی ممبر اسمبلی و وزیر سپورٹس عاصم شریف بٹ کے جعلی سٹیٹ سبجیکٹ کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کر رکھی تھی جس پر عدالت العالیہ نے حکومت کو کارروائی کیلئے حکم دے رکھا تھا جسکے خلاف وزیر سپورٹس عاصم بٹ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر دی

جس پر گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فل بینچ نے سماعت کرتے ہوئے وزیراعظم آذاد کشمیر اور انکی کابینہ کے وہ اراکین جنہوں نے کابینہ اجلاس میں چیف سیکرٹری کی تحریک پر مسودہ پر دستخط کئےتھے کو تو چیف سیکرٹری سمیت توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے ۔

تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کی کارروائی کے بعد وزیراعظم آذاد کشمیر نے اپنے ہم خیال وزرائے حکومت کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے جہاں عاصم شریف بٹ سے استعفیٰ لینے پر مشاورت کی جائے گی۔

واد ی لیپا ،حکومتی نااہلی، فائربریگیڈ کی 2 گاڑیاں ناکارہ،عوام کا تشویش کا اظہار

Scroll to Top