ہم کچھ باتیں تسلیم نہ کرتے تو پاکستان بھارت پر بڑا حملہ کرنے کیلئے تیار تھا، جے شنکر کا انکشاف

لندن(کشمیر ڈیجیٹل )بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے امریکی جریدے نیوز ویک کو اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران نو مئی کی رات امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا وزیراعظم مودی کو فون آیا کہ اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہ کیں تو پاکستان ہم پر بہت بڑا اٹیک کردے گا جسے سنبھالنا مشکل ہوجائےگا۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جب وزیراعظم مودی کو فون کیا تو میں اس وقت ’میں کمرے میں موجود تھا۔

انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی اور اس کے بعد ہونے والی جنگ بندی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کہ نو مئی کی رات جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیراعظم نریندر مودی کو فون کیا تو اُس وقت وہ اُس کمرے میں موجود تھے جہاں یہ بات ہوئی۔
انڈین وزیر خارجہ ایس جے شنکر کواڈ ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کیلئے امریکہ میں موجود ہیں۔ اس دورے کے دوران امریکی میگزین ’نیوز ویک‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا ’وہ نو مئی کی رات تھی۔ امریکی نائب صدر نے کہا کہ پاکستان انڈیا پر بہت بڑا حملہ کرے گا اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہیں کیں۔‘ جے شنکر نے مزید کہا کہ اس پر وزیر اعظم نریندر مودی نے عندیہ دیا کہ انڈیا بھی جواب دے گا۔

’اُس رات پاکستان نے بڑے پیمانے پر حملہ کیا تھا۔‘ جے شنکر نے دعویٰ کیا کہ ’اس سے اگلی صبح امریکی سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے مجھے فون کیا اور کہا کہ پاکستان بات چیت کیلئے تیار ہے۔ تو میں صرف اپنے ذاتی تجربے کی بنیاد پر آپ کو بتا سکتا ہوں کہ کیا ہوا۔‘
وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ سےراجہ فاروق حیدر کی اہم ملاقات، آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Scroll to Top