صرافہ مارکیٹس میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی

کراچی (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان کی مختلف مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپےکی کمی ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونا 3لاکھ 56 ہزار 200 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10گرام سونا 514 روپےسستا ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار384 روپے کا ہو گیا۔سرمایہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے باعث سونے کی مقامی قیمت بھی کم ہو رہی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روزنئے مالی سال کے پہلے دن سونے کی فی تولہ قیمت میں 6600 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔

وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ سےراجہ فاروق حیدر کی اہم ملاقات، آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Scroll to Top