ممبر کشمیر کونسل سردار عدنان سیاب نے باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اس موقع پر اسلام آباد میں چوہدری محمد ریاض کی رہائشگاہ پر اہم سیاسی بیٹھک ہوئی جس میں سیاسی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کی آزاد کشمیر میں پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 750 روپے کے انعامی بانڈ زکی قرعہ اندازی 15 جولائی 2025 کو ہوگی!
رہنماؤں نے سردار عدنان سیاب کی شمولیت کو پارٹی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ نظریاتی کارکن پارٹی کا اصل سرمایہ ہیں۔ چوہدری محمد ریاض کا کہنا تھا کہ پارٹی میں نظریاتی کارکنوں کی شمولیت سے پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہو گی۔