روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان دو گھنٹے طویل ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ایران کے جوہری پروگرام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری اور میزائل پروگرام خطے کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، ایران کو چاہیے کہ وہ آئی اے ای اے سے مکمل تعاون کرے اور این پی ٹی معاہدے کی پاسداری کرے۔ انہوں نے اس مسئلے کے سفارتی حل پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا حیران کن عندیہ: ایلون مسک کو ڈی پورٹ کرنے پر غور
روسی صدر پیوٹن نے گفتگو کے دوران کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور اس کی خودمختاری و سلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ این پی ٹی معاہدے کے تحت ایران کو جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے۔