جامعہ کشمیر میں معیار کی بہتری کیلئے صلاحتیں بروئےکار لائی جائیں، صدر ریاست

اسلام آباد: صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے نو تعینات وائس چانسلرمظفرآباد یونیورسٹی آزاد جموں وکشمیر پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی اور اہم ملاقات کی۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نو تعینات وائس چانسلرمظفرآباد یونیورسٹی آزاد جموں وکشمیر پروفیسر ناصر جمال خٹک کووائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

صدر آزاد کشمیر نے وائس چانسلرمظفرآباد یونیورسٹی آزاد جموں وکشمیر پروفیسر ناصر جمال خٹک کو جامعہ کشمیر میں معیار تعلیم کی بہتری اور درپیش مسائل کی یکسوئی کی ہدایت کی

یہ بھی پڑھیں: پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی تعینات، صدر نے منظوری دیدی

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وائس چانسلرجامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک اعلیٰ تعلیم کی فروغ کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں گے اوریونیورسٹی کو بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھیں گے ۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس سلسلے میں اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔

صدر آزاد کشمیر اور وائس چانسلر مظفرآباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

 

Scroll to Top