اسلام آباد: چین نے پاکستان کو بڑا مالی ریلیف فراہم کرتے ہوئے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا ہے، جس کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں ۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین نے وہ 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرض بھی ری شیڈول کر دیا ہے جو گزشتہ تین برس سے پاکستان کے پاس موجود تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ ، 2 ماہ قبل واپس کیے گئے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر مالیت کے کمرشل قرضے بھی دوبارہ فنانس کر دئیے گئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونےکی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی
رپورٹ کے مطابق پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے کمرشل بینکوں سے مزید 1 ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں جبکہ 50 کروڑ ڈالر کی اضافی رقم مختلف کثیرالملکی مالیاتی اداروں (ملٹی لیٹرل فنانسنگ) سے حاصل کی گئی ہے ۔ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پاکستان کو مالی سال کے اختتام تک زرمبادلہ ذخائر کو 14 ارب ڈالر سے اوپر برقرار رکھنا ہے اور حالیہ اقدامات اسی ہدف کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: جیف بیزوس اور لورین سانچز کی وینس میں شاہانہ شادی، معروف عالمی شخصیات کی بھرپور شرکت