ایشیا کپ

ایشیا کپ 2025 : پاکستان کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا

لاہور (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے 3 سے 13 جولائی 2025 تک چین کے شہر دازو میں ہونے والے انڈر 18 ایشیا کپ میں ملک کی نمائندگی کیلئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔

براعظمی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، ازبکستان، ملائیشیا، جاپان، چین، سری لنکا، ہانگ کانگ، چائنیز تائپے، انڈونیشیا اور قازقستان کی ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کریں گی ۔ قومی ٹیم انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ 2025 میں شرکت کے لیے 30 جون کو لاہور سے چین کے لیے اُڑان بھرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے پاور پلے کے قانون میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

فائنل سکواڈ کا انتخاب نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں 11 جون سے 13 جون تک ہونے والے اوپن ٹرائلز کے بعد کیا گیا ۔ پاکستان ٹیم  کو پول اے میں بنگلہ دیش ، چین ، ہانگ کانگ اور سری لنکا کے گروپ میں رکھا گیا ہے ۔ یہ میچز سیچوان صوبے میں واقع دازو سٹی میں کھیلیں جائیں گے ۔ یہ پہلی بار ہو گا کہ یہ شہر اس ٹورنامنٹ کی تقریب کی میزبانی کرے گا اورعالمی معیار کی سہولیات کے لیے تیاریاں پہلے سے جاری ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی : بیٹرز کی چالاکیوں پر قدغن، باؤلرز کو ریلیف دینے کا فیصلہ

اٹھارہ  رکنی سکواڈ میں محمد عثمان ، عاطف علی ، عصام جنید، محمد عبداللہ فاروق ، عبداللہ اعوان ، زبیر لطیف ، محمد یاسین ، محمد علی تاج ، غلام مصطفیٰ ، علی حمزہ ، علی حمزاد ، عامر سہیل ، عدیل افضل ، محمد زمان ، محمد حسین ، محمد شہیر، حسن شہباز ، یاسین جمشید جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں شفقت ملک (منیجر) شامل ہیں ۔ مختار احمد ، توثیق احمد ، مسعود الرحمان (کوچز) ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025 کا شیڈول جاری،یواے ای شریک میزبانی مقرر

Scroll to Top