عماد بٹ

ہم ہارے نہیں ، ہم نے دل جیتے:عماد بٹ کا نیشنز کپ فائنل کے بعد بیان

نیشنز کپ ہاکی فائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود قومی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا ہے کہ ہم ہارے نہیں، ہم نے دل جیتے ہیں اور پاکستان ہاکی کو نئی زندگی دی ہے۔ 11سال بعد فائنل کھیلنا کوئی معمولی کامیابی نہیں تھی، اس سے دنیا کو پیغام گیا ہے کہ پاکستان ہاکی ایک بار پھر جاگ رہی ہے ۔

عماد بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ سلور میڈل کو شکست نہ سمجھا جائے، بلکہ یہ اُمید، اعتماد اور جذبے کی علامت ہے ۔ ٹرافی ہاتھ نہیں آئی لیکن اسے پانے کا عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کے مایہ ناز فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سینا ممالک میں وکٹوں کے بادشاہ بن گئے

یہ اختتام نہیں بلکہ پاکستان ہاکی کے نئے باب کا آغاز ہے، قومی کپتان نے ٹیم کے جذبے اور شائقین کی سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی آخری سانس تک پاکستان ہاکی کے لیے فائٹ کرتے رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Scroll to Top