ایڈز

مظفرآباد : نیلم اور ہٹیاں بالا میں ایڈز کے درجنوں کیس رپورٹ ہونے کا انکشاف

آ زاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد ، نیلم اور ہٹیاں بالا میں ایڈز کے 60 سے زائد کیس رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مظفرآباد ڈویژن میں اکیس سال سے 60 سال تک کے 60 افراد میں اس مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہیں۔محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کی عدم دلچسپی اور غفلت نے لوگوں کو اس نئی مشکلات میں ڈال دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:جناح اسپتال کے دو ڈاکٹرز کانگو وائرس کا شکار، مریض کا علاج مہنگا پڑگیا

ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام نہ ہونا آپریشن اور انجکشن میں استعمال ہونے والے آلات واوزار کو سینٹائز نہ کرنے سے عام آدمی کو مہلک بیماری نے گھیر لیا، اسی طرح مختلف بازاروں اور محلوں میں حجام کی دکانیں تو ہیں لیکن بدقسمتی سے ان پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے بھی ایچ آئی وی جیسا وائرس اثر کرتا ہے ۔

Scroll to Top