حویلی کہوٹہ ( کشمیر ڈیجیٹل)ریجی ہلاں سے فاروڈ کہوٹہ حویلی جانے والی گاڑی نمبری LZR9605 چھانجل چوکی کے مقام پر حادثے کا شکار ، حادثے میں 17 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹوٹا ہائی ایس گاڑی میں کل 17 آفراد بشمول ڈرائیور شامل تھے۔ زخمیوں میں ثاقب ولد خلیل ، باسط ولد سید محمد( ڈرائیور) ، شوکت ولد محمد ابرہیم ، عبد الغنی ولد میر محمد گجر ، بشارت ولد غلام محمد ، منظور احمد ولد محمد ایوب ، سعید رمضان ولد محمد رمضان ، مصطفیٰ ولد پہلوان ، فاروق ولد حاکم دین، نعمان قریشی ولد ندیم احمد ، خورشید ولد غلام نبی لون، حمزہ ولد عبد القیوم ، سکینہ زوجہ خورشید احمد ، فاطمہ شوکت ، حمزہ شوکت ولد شوکت زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:سیاحوں کی وین بیرپانی میں حادثے کا شکار، تین افراد شدید زخمی
ظہیر احمد ولد احمدا بٹ بھی شامل ۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ایم ایس ٹی ریفر کر دیا گیا ہے جہاں ا ن کاعلاج جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ۔ حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائی کر کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔