جسپریت بمراہ

بھارت کے مایہ ناز فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سینا ممالک میں وکٹوں کے بادشاہ بن گئے

بھارت کے مایہ ناز فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے انگلینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں نئی تاریخ رقم کر دی ۔

زیب کرولی اور بین ڈکٹ کی وکٹیں حاصل کر کے بمراہ نے سینا ممالک (جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ایشیائی بولر کا اعزاز اپنے نام کر لیا ۔ بمراہ اب سینا ممالک میں مجموعی طور پر 147 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ عظیم پاکستانی فاسٹ بولر وسیم اکرم کے پاس تھا، جنہوں نے 146 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

اس فہرست میں انیل کمبلے 141 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، ایشانت شرما 130 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور محمد شامی 123 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔ بمراہ نے جنوبی افریقہ میں 38، انگلینڈ میں 39، نیوزی لینڈ میں 6 اور آسٹریلیا میں 64 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کرکٹرز بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئے، کون کس ٹیم میں کھیلے گا؟

دوسری جانب، انگلینڈ کے خلاف اس میچ میں بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 471 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی ، جس میں آخری سات وکٹیں محض 41 رنز پر گر گئیں ۔ جواب میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 206 رنز بنائے، جہاں اولی پوپ 100 رنز اور ہیری بروک بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں ۔ انگلینڈ کی تینوں وکٹیں جسپریت بمراہ نے حاصل کیں ۔

Scroll to Top