امریکی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے: میر واعظ عمر فاروق

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس جارحیت نے مشرق وسطیٰ کو تباہی اور افراتفری کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

میر واعظ عمر فاروق نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ فوجی طاقت کبھی بھی استثنیٰ کی ضمانت نہیں دے سکتی، اور نہ ہی بمباری یا ناکہ بندیاں تحفظ فراہم کر سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک فلسطین کے عوام کو انصاف فراہم نہیں کیا جاتا، مشرق وسطیٰ کے ممالک کی سلامتی غیر یقینی رہے گی، خطہ مسلسل عدم استحکام کا شکار ہوگا اور دنیا بھی اس کے منفی اثرات سے محفوظ نہیں رہ سکے گی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ مکالمہ ہی قراردادوں پر عملدرآمد اور امن کی طرف بڑھنے کا راستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحد رہیں گے تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: ڈی جی آئی ایس پی آر

Scroll to Top