جہلم ویلی، محرم الحرام کی آمد، ضلعی انتظامیہ کا اہم اجلاس، امن وامان قائم کرنے پر زور

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) ضلع جہلم ویلی کے ڈپٹی کمشنرنیش جرال کی زیر صدارت عاشورہ محرم الحرام 2025 کے دوران جامع امن و سکیورٹی پلان تیار کرنے کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ پولیس جہلم ویلی مرزا زاہد حسین، مجسٹریٹس، سینئر پولیس افسران کے علاوہ اہل تشیع مسلک سے تعلق رکھنے والے معزز علمائے کرام، مجالس و جلوس کے منتظمین اور بانیانِ مجالس نے بھرپور شرکت کی۔ نمایاں شرکاء میں سید ظہور نقوی، آغا سید زہین کاظمی، سید عاطف ہمدانی (صدر مرکزی انجمن جعفریہ جانثاران عباس رجسٹرڈ)، علامہ شبیر کاظمی، وقار کاظمی، الفت کاظمی، شاہد ہمدانی اور سید علی اکبر شاہ شامل تھے۔

ڈپٹی کمشنر بنیش جرال اور ایس پی مرزا زاہد حسین نے مشترکہ طور پر واضح کیا کہ حکومتی رٹ اور عوامی امن کی بحالی سرکاری اداروں کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروقت کیے جائیں گے۔

انہوں نے زور دیا کہ مذہبی ہم آہنگی اور پرامن ماحول برقرار رکھنے کے لیے علمائے کرام، ذاکرین اور مجالس کے منتظمین کا فعال کردار ناگزیر ہے۔

باہر سے مدعو کیے جانے والے علماء و ذاکرین کو ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابند کرنا مقامی منتظمین کی ذمہ داری ہوگی۔ مجالس و جلوس کے دوران کسی بھی قسم کی اختلافی، اشتعال انگیز یا دل آزاد کرنے والی تقریر یا نعرہ بازی سے مکمل اجتناب برتا جائے گا۔مجالس کے تمام رضاکاروں، منتظمین اور بانیان کی مکمل ۔۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس اور پولیس کنٹرول روم میں جمع کروانا لازمی ہوگا، تاکہ ہنگامی صورت حال میں فوری رابطہ ممکن ہو سکے۔

مجالس کے اہم اوقات، خصوصاً شام 7 بجے سے رات 11 بجے تک، محکمہ برقیات کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ علاقے میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔

ماتمی جلوسوں کے راستے ہموار اور کھلے رکھے جائیں گے۔ جلوسوں کو اس طرح منظم کیا جائے گا کہ عام شہریوں کی آمدورفت اور ٹریفک کا نظام متاثر نہ ہو۔

عاشورہ کے مقدس ایام میں پُر سکون اور پرامن ماحول یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ، پولیس اور مقامی مذہبی قیادت و منتظمین کے درمیان گہرے تعاون اور مربوط کاوشوں پر زور دیا گیا ہے۔ اجلاس میں تمام متعلقہ فریقین نے عاشورہ محرم الحرام کے دوران مکمل امن و امان اور مذہبی رواداری برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایران نے اب تک اپنی پوشیدہ صلاحیت کا 5 فیصد سے بھی کم استعمال کیا ،محسن رضائی

Scroll to Top