سجاد غنی

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر)سجاد غنی نےاستعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر)سجاد غنی نےذاتی وجوہات کی بنا پراپنےعہدےسےاستعفیٰ دیدیا ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف نےسجادغنی کااستعفیٰ منظوری کیلئےکابینہ ڈویژن کوارسال کردیا ، وزیراعظم نے واپڈا کیلئے سبکدوش چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر)سجاد غنی کی خدمات کو سراہا اور ان کیلئے نیک تمناؤں کااظہار بھی کیا ۔

لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے12 اگست 2022 کو چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھالا ۔ واپڈا کے 23ویں چیئرمین تعینات ہوئے تھے ۔

لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) پیشہ ور انجینئر اور سولجر ہیں۔ اُنہوں نے ان دونوں شعبوں میں متوازی طور پر چار دہائیوں تک خدمات سر انجام دیں ۔اُنہوں نے ملٹری کالج آف انجینئرنگ سے 1984ء میں بی ایس سی انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔

بعد ازاں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے 1990ء میں سول انجینئرنگ میں ماسٹر زکیا۔ وہ کمانڈر انجینئرنگ کور اور کوارٹر ماسٹر جنرل، پاکستان آرمی کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں جہاں پر اِن کی نگرانی میں متعدد میگا پراجیکٹس تعمیر کئے گئے۔

لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ)نے 1978ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔اُن کا تعلق پاکستان آرمی کے انجینئرنگ کور سے ہے۔

اُنہوں نے سوات آپریشن کے دوران انفنٹری بریگیڈ اور انفنٹری ڈویژن کو بھی کمانڈ کیا۔ وہ جی ایچ کیو میں وائس چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر بھی فائز رہے، اُنہوں نے کراچی کور کو بھی کمانڈ کیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے فرانس کو شکست دیکر نیشنز کپ فائنل کوالیفائی کرلیا

Scroll to Top