پاکستان اسٹاک مارکیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

جمعۃ المبارک کو کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری دیکھی گئی جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 652 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ موبائل کی انٹری ، نئی سروس پر تنازع، کئی سوالات کھڑے ہو گئے

یاد رہے کہ گزشتہ روزاسٹاک مارکیٹ 463 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 2 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ دوسری جانب، انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈالر 9 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 64 پیسے سے کم ہو کر 283 روپے 55 پیسے پر آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کیلئے ایک ارب روپےمختص

Scroll to Top