پی ٹی اے کا صارفین کیلئےمفت انٹرنیٹ اور منٹس کا اعلان

اسلام آباد(کشمیرڈیجیٹل) پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 20 کروڑ کا سنگِ میل عبور کرچکی ہے .جس کی خوشی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام صارفین کے لیے خصوصی ایک روزہ پیکج کا اعلان کیا ہے

۔20 جون 2025 کو ملک بھر کے تمام ٹیلی کام صارفین کو 2 جی بی مفت انٹرنیٹ ڈیٹا اور 200 آن نیٹ مفت منٹس دیے جائیں گے جن کی معیاد 24 گھنٹے ہوگی۔یہ آفر حاصل کرنے کے لیے صارفین اپنے کسی بھی نیٹ ورک سے *#2200# ڈائل کریں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے صارفین کی تعداد 200 ملین ہونے پر تمام موبائل فون صارفین کو کل مفت 2 جی بی انٹرنیٹ اور 200 آن نیٹ منٹس مفت دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کے مطابق براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 150 ملین اور فائبر آپٹک صارفین 2 ملین ہو گئے ہیں، موبائل فون صارفین کو کل مفت 2 گیگابائٹ ڈیٹا انٹرنیٹ اور 200 آن نیٹ منٹس دیئے جائیں گے جسے *#2200#ڈائل کر کے حاصل کیا جا سکے گا۔

صارفین کو 24 گھنٹے کیلئے مفت انٹرنیٹ اور آن نیٹ منٹس فراہم کیے جائیں گے، خواتین سم مالکان میں 200 اسمارٹ فونز تقسیم کیے جائیں گے، منتخب یونیورسٹیز میں 6 ماہ کیلئے مفت وائی فائی ہاٹ اسپاٹ قائم کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موبائل برانڈ بینڈ کے لیے اسپیکٹرم کی جلد نیلامی کے لیے کوشاں ہیں۔

اسپیکٹرم کی نیلامی اور نیشنل فائبریشن پالیسی بہت ضروری ہے، شہریوں کو آسان اقساط پر موبائل فون فراہم کرنے کی پالیسی پر کام کررہے ہیں ۔ شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے میرٹ پر طلباء میں 12 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے ہیں، پاکستان میں خواتین کی موبائل فون، انٹرنیٹ تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے۔

ہم نے پاکستان میں کیش لیس اکانومی کو یقینی بنانا ہے، ہر شخص کی انٹرنیٹ تک رسائی ایک بنیادی ضرورت ہے، تعلیم، صحت، روزگاز، کاروبار کیلئے موبائل فون، انٹرنیٹ انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلیکام صارفین کی تعداد 200 ملین ہونے کا جشن منا رہے ہیں، نوجوان بچے اور بچیاں ہمارا مستقبل ہے، ہرشہری کے گھر تک تیز رفتار انٹرنیٹ پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں

ایرانی حملوں کا خوف، پانچ ہزار اسرائیلی علاقہ چھوڑ گئے ، حکومت کی تصدیق

Scroll to Top